By: azharm
محبت کا ارادہ کر لیا جائے
ذرا دل کو کشادہ کر لیا جائے
پڑا برسوں سے ہے بے کار دل اپنا
کہو تو استفادہ کر لیا جائے
اگر کم ہو، تو مے میں کیا مزہ ساقی
اسے کچھ اور زیادہ کر لیا جائے
نبھانا ہوگا ممکن تو نبھا لیں گے
ابھی رسماً ہی وعدہ کر لیا جائے
کہاں بھولے ہیں لذت وصل کی جاناں
مگر پھر بھی اعادہ کر لیا جائے
کرو ہمت تو مشکل کچھ نہیں اظہر
مصمم بس ارادہ کر لیا جائے
Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?