Bazm e Urdu - The urdu poetry app

میں نہیں ہوں اپنے ہاں، کیا خبر میں کون ہوں

By: جنید عطاری

میں نہیں ہوں اپنے ہاں، کیا خبر میں کون ہوں
فاصلے ہیں درمیاں، کیا خبر میں کون ہوں

بود اپنی بے اماں، جیسے اجڑا گلستاں
میرا غم ہے جادواں، کیا خبر میں کون ہوں

خود سے بھی مایوس ہوں، سب سے بھی مایوس ہوں
کیا زمیں کیا آسماں، کیا خبر میں کون ہوں۔

منزلیں ناپید ہیں،راستے معدوم ہیں
میں کہاں اور میں کہاں، کیا خبر میں کون ہوں۔

لشکرِ امید میں مر چکے ہیں جاں نثار
گم ہوئے سارے گماں، کیا خبر میں کون ہوں


Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?


Download on google play Download on appstore