By: Mobeen Nisar
آدمی کو آدمی کی ضرورت ہے
زندگی محبت ہی کی صورت ہے
جینا چاہتے ہو تو جی لو کسی کیلۓ
یہی تو زندگی میں عبادت ہے
درد دل کی کوئی دوا نہ کرنا
دھڑکنوں کو اس کی ضرورت ہے
روح میں احساس کو مرنے نہ دینا
اگر مر گیا تو بس قیامت ہے
روشنی بکھیرو اور پھول اگاوٴ
کیوں ہر جگہ خوف کی حکومت ہے
شر پسندی سے نہ بنو آگ کا ایندہن
جنت کو بھی آدمی کی ضرورت ہے
Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?