By: M. Habibulla Rajput
تو واحد کون و مکاں میں ہے
کون تجھ سا اس جہاں میں ہے
لاکھ پردوں میں تیری ذات رہے
ہر ظاہر میں تو ہر نہاں میں ہے
ہزار سجدوں سے دے مجھ کو نجات
وہ سجدہ جو تیرے سنگ آستاں میں ہے
تیری رحمتوں کا ازل سے امیں رہا
زرہ زرہ جو ارض و سماں میں ہے
روز محشر بھی ہوگا مہرباں ان پر
جن سے راضی تو اس جہاں میں ہے
نام لیکے تیرا یہ روشن ہوا
میرا دل اب تیری اماں میں ہے
ایک تو ہے اور ایک ہی تیرا حبیب
ہر خوبی تیری اس مہرباں میں ہے
Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?