Bazm e Urdu - The urdu poetry app

نئی منزل ہے جنوں کی اور پرانے جذبے

By: Ahsan Mirza

نئی منزل ہے جنوں کی اور پرانے جذبے
راہ ہے پر خطر تو کامل ہیں سہانے جذبے

کیسے بے ربط کہیں اوج کہیں پستی ہے
کبھی باغی، کہیں حالات پہ قانع جذبے

باغِ دل کو ہے سجایا تمھاری محفل سے
اک صرف تجھ کو سرِ بزم دکھانے جذبے

پھر جو دیکھی ترے رخسار کی لالی میں نے
بجھ نہ پائے جو جلے میرے پرانے جذبے

شامِ غربت میں امید بندھاتے ہیں یہی
کچھ دیئے اور میرے دل کے خزانے، جذبے

گر ہو احسن تمھیں امید سحر ہونے کی
سب لٹا کر بھی بچا لینا سہانے جذبے
 


Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?


Download on google play Download on appstore