By: محمد مسعود نونٹگھم یو کے
جب شہر چپ ہو ہنسا لو ہم کو
جب اندھیرا ہو جلا لو ہم کو
ہم حیقیقت ہیں نظر آتے ہیں
داستانوں میں چھپا ہم کو
دن نہ پا جائے کہیں صبح کا راز
صبح سے پہلے اُٹھا لو ہم کو
ہم زمانے کے ستائے ہیں بہت
اپنے سینے سے لگا لو ہم کو
وقت کے ہونٹ ہمیں چھو لیں گے
ان کہے بول ہیں ہم گا لو ہم کو
Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?