Bazm e Urdu - The urdu poetry app

شوخ سی چنچل سی لڑکی تھی

By: وشمہ خان وشمہ

شوخ سی چنچل سی لڑکی تھی، بہت شرماتی رہتی تھی
بہت وہ کھل کھلا کر ہنستی رہتی تھی
نظر جب چاند کی چنچل حسینہ پر پڑی
اور پیار کے نغمے سنے اس نے
جھوم اٹھی وہ سن کے گیتوں کو
سن کر ہوگی پھر وہ گرفتارِ محبت چاند کی
شوخ سی چنچل سی لڑکی تھی، بہت شرماتی رہتی تھی
پھر ہوا یوں چاند اک دن گم ہوا
اور اس کا آنگن سونا سونا ہوگیا
وہ بچاری ہوگی پاگل تو اس کو ڈھونڑنے نکلی
وہ رستہ بادلوں کے درمیاں تھا جس پہ وہ چلنے لگی
کہ اک پرندے نے سنا جب ماجرا اس کا
تو وہ کہنے لگا بیبی بتاوﷺ چاند بھی ملتا بھلا
کیا کبھی ایسا بھی ممکن ہے؟
دور کے ہوتے سہانے ڈھول ہیں


Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?


Download on google play Download on appstore