By: محمد مسعود
بس تھوڑے سے مان ہی تو ٹوٹے ہیں
بس تھوڑے سے خُواب ہی تو بکھرے ہیں
بس تھوڑے سے لوگ ہی تو بچھڑے ہیں
ہوا تو کُچھ بھی نہیں مسعود
تھوڑی سی نیندیں اُڑ گئی ہیں
تھوڑی سی خوشیاں چھن گئی ہیں
تھوڑا سا چین ہی تو گنوایا ہے
ہوا تو کُچھ بھی نہیں مسعود
اپنا آپ گنوایا ہے
آنکھوں کو برسنا سکھایا ہے
محبتوں کا صلہ پایا ہے
ہوا تو کُچھ بھی نہیں مسعود
کسی اپنے نے بہت رُولایا ہے
ہوا تو کُچھ بھی نہیں مسعود
Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?