By: Fazlul Hasan
وہ حال دل سہیلی کو سنانے میں لگے ہوں گے
جو ہیں شکوے گلے ہم سے بتانے میں لگے ہوں گے
سیہ گیسو ۔ لب و رخسار ۔ اور یہ تل د ہا نے کا
خد ا کو دن بہت تجھ کو بنا نے میں لگے ہو ں گے
یہاں تنہا ئیا ں ہیں اور آہ سرد سجنی کی
و ہاں پرد یس میں سا جن کما نے میں لگے ہوں گے
کیا تھا وعڈہ پکا پر نہیں آئے ہیں وہ اب تک
بہا نہ پھر نیا کوئ بنا نے میں لگے ہوں گے
سو یر ے سے حسن کا کچھ پتہ ہے نا ٹھکا نہ ہے
کہیں بیٹھے ہو ئے غز لیں سنا نے میں لگے ہوں گے
Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?