Bazm e Urdu - The urdu poetry app

“تمہیں یاد ہو کہ نہ یاد ہو“

By: UA

میں نے چھوڑا نہیں تمہارا ساتھ
میں رہی تمہارے ساتھ ساتھ
“تمہیں یاد ہو کہ نہ یاد ہو“

موسم خزاں یا موسم برسات
تپتی دوپہر یا ٹھٹرتی رات

میں نے چھوڑا نہیں تمہارا ساتھ
میں رہی تمہارے ساتھ ساتھ
“تمہیں یاد ہو کہ نہ یاد ہو“

صحرا کا سفر تھا یا چاندنی رات
جنگل بیابان تھے یا دلکش باغات

میں نے چھوڑا نہیں تمہارا ساتھ
میں رہی تمہارے ساتھ ساتھ
“تمہیں یاد ہو کہ نہ یاد ہو“

خوشیوں بھرے ہوں لمحات
یا رنجیدہ ہوں حالات

میں نے چھوڑا نہیں تمہارا ساتھ
میں رہی تمہارے ساتھ ساتھ
“تمہیں یاد ہو کہ نہ یاد ہو“

ہنسی مزاح کی واردات
یا سنجیدہ معاملات

میں نے چھوڑا نہیں تمہارا ساتھ
میں رہی تمہارے ساتھ ساتھ
“تمہیں یاد ہو کہ نہ یاد ہو“
 


Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?


Download on google play Download on appstore