By: Jamil Hashmi
آئو ہم سے ملنے ابھی رات کا پچھلا پہر ہے
پھیلی ہے ہر سو چاندنی بڑی دور سحر ہے
ہے رات آج اپنا حسن بکھیرے ہوئے
چودویں رات کا یہ منظر بڑا ہی دلبر ہے
نکلے ہیں ستارے تیرے استقبال کے لئے
چاند بڑی دھوم دھام سے ان کے سنگ ہے
معطر ہے سماں آج روشنیوں کے ساتھ
ہر طرف پھیلی ہوئی چنبیلی کی خوشبو ہے
تیرے انتظار میں ہیں حسن کے جلوے آج
یہ حسیں رات کا عالم تیرے آنے کا منتظر ہے
Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?