By: وشمہ خان وشمہ
کیا خبر اہتمام ہوجائے
دوستو سے پیام ہوجائے
جو سند یسے ہیں پیار کے ہیں
راز داروں کے نام ہوجائے
عاشقوں کی عجب ہے محفل
پھر نظر وں کے جام ہوجائے
کون سوچے کہ راہِ الفت
کتنے مشکل مقام ہوجائے
دہر میں یوں چلی ہوائے
جو ہوا پر پیام ہوجائے
پائیں گے اٹھے گی دعا جو
ابھی سے جو سلام ہوجائے
راز رکھتی ہیں تیری وشمہ
شوخیاں جو کلام ہوجائے
Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?