By: Hassan Kayani
اےداعی حق کے علمبردار آپکی شھادت حق کو سلام
سید لولاک کی محبت سے سرشار مرشد حق کو سلام
اسلامی فکر کی تجدیداور ترویج پر آپکا شکریہ
اسلامی احیاء کی منفرد تحریک بنانے کا شکریہ
ملت کے حدی خواں اقامت دین کے پاسباں
ختم رسل کے ثناءخواں قوم کےمیر کارواں
ابن تیمیہ علامہ اقبال اور حسن البناء سے مماثلت
بے شک ھیں اس صدی کے آپ عظیم معلم انسانیت
عصر حاظر کےمفسرین قرآن میں نمایاں مقام پایا
قرآن وسنت کے مطابق مسائل کا آسان حل بتایا
آپ رھے تقوی اور اجتماعی جدوجہد کے ترجمان
رھے قائم ھمیشہ اسلامی اقدار پر مبلغ قرآن
حسن چراغ جل رھا ھےاور باقی ھے اسکی روشنی
اندھیرے چھٹ رھے ھیں اور قائم ھے اسکی پیروی
Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?