Bazm e Urdu - The urdu poetry app

کونین کے سرور کی باتیں

By: Dr.Muhammed Husain Mushahid Razvi

اے کاش کہ ہو ہر صبح و مسا کونین کے سرور کی باتیں
ہو خُلقِ مُعظّم کا چرچا اور سیرتِ اطہر کی باتیں

رحمت کی گھٹا چھا جاتی ہے ، چھٹ جاتے ہیں ظلمت کے بادل
جب ذہن و دل میں اُٹھتی ہیں روضے کے تصوّر کی باتیں

جب شامِ غم میں اے لوگو! انوارِ مسرّت لانا ہو
ہو زُلفِ معنبر کا چرچا ، اور روئے منوّر کی باتیں

ہاں امن کے دشمن تم ہی ہو الزام ہمیں دیتے ہو مگر
آکر کے ذرا تم دیکھ تو لو اَخلاقِ پیمبر کی باتیں

ہو جائیں گے زُعما عالم کے ، نظروں میں تمہاری ماند اگر
پڑھ لوگے جو قرآں دل سے اور سیرتِ انور کی باتیں

جب اُن کے لب ہاے مبارک پر ، سلِّم اور اِنیّ لہا ہوگا
گھبراے مُشاہدؔ کیسے بھلا ، سُن سُن کے محشر کی باتیں
٭

 


Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?


Download on google play Download on appstore