By: وشمہ خان وشمہ
بزمِ اشعار زمانے میں سجانے والے
میں تو زندہ ہوں تراساتھ نبھانے والے
کتنی مشکل سے بہایا ہے یہاں خونِ جگر
اپنی آنکھوں میں سمندر کو بہانے والے
اک تری یاد کا رہتا ہے گماں رات تلک
اک ترا عکس مرے آئینہ خانے والے
تو نے یادوں کی حویلی میں چھپا کر رکھ دی
مری سانسوں کی یہ دولت ہے لٹانے والے
ہم کو تقدیر سے شکوہ ہے ، شکایت نہ گلہ
ہم توزندہ ہیں تجھے اپنا بنانے والے
عشق کی راہ میں جلنا ہی ضروری سمجھا
سب کو اٹھتے ہوئے طوفاں سے بچانے والے
کتنا ارزاں ہے یہاں خونِ شہیدانِ وفا
جیسے مہندی ہے یہ ہاتھوں پہ رچانے والے
جس کے کہنے پہ میں سو جاؤں ہمیشہ وشمہ
کاش لوٹے وہ مجھے پھر سے جگانے والے
Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?