By: Dr. Khurshid Ahmed Bazmi
لگتا نہیں کہ آئے گا روزِ جزا ابھی
مایوس آدمی سے نہیں ہے خدا ابھی
کچھ لوگ آج بھی ہیں شرافت کے پاس دار
اس دہر سے اٹھی نہیں شرم و حیا ابھی
مانا کہ چار سو ہے جفاؤں کی اک فضا
آتی ہے اِن رُتوں میں بھی بوئے وفا ابھی
کیسے یقین آئے کہ وہ ہم میں اب نہیں
کچھ دیر تو لگے گی ہوا ہے جدا ابھی
اے زندگی سو بار جو چاہے تو مجھ سے جیت
ہے مجھ میں ہارنے کا بہت حوصلہ ابھی
لاتا میں ظرفِ لطف کو اوجِ جنون تک
لیکن یہ میرے شوق کی ہے ابتدا ابھی
بے وجہ اضطرابِ دل و جاں ہوا ہے کم
لگتا ہے دل سے دی ہے کسی نے دعا ابھی
Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?