By: Ahsan Nawaz
ہر حاکم ہے بدکار یہاں
ہے جھوٹ کا کاروبار یہاں
یہاں چور ہے چوکیداری پہ
اور قاتل ہے سرکار یہاں
انصاف یہاں نا پید ہوا
اور منصف ٹھیکیدار یہاں
یہاں طاقتور وڈیرے ہیں
مزدور کی ہے دستار کہاں
نہ ظلم کی کالی رات ڈھلے
ہر مفلس پر تلوار چلے
اب موسی کا کردار نہیں
مظلوم کا کوئی یار نہیں
یہاں حاکم ہے تصویروں میں
اور قوم بندھی زنجیروں میں
جمہور کی مینا کاری ہے
یہاں چور کی چوکیداری ہے
پ
Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?