By: ناصر دھامسکر-مجگانوی
جبل نور میں جلوہ آرا ہوئے ہیں
شروعات پیغام اولٰی ہو ئے ہیں
محمد رسول اللہ کا نام پیارا
خدا کے بہت برگزیدہ ہوئے ہیں
عرب تا عجم فکر یہ رنگ لائی
امڑ کر چمٹ، نام لیوا ہوئے ہیں
بڑی جانفشانی فریضہ میں واری
بصارت، محن سے صحابہ ہوئے ہیں
امم خیر کا شرف بخشا گیا ہے
نیابت کے حقدار عظمٰی ہوئے ہیں
زیارت مدینہ کی ناصر خواہش
سسکتے پریشاں زیادہ ہوئے ہیں
Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?