By: Naghma Habib
ایک عزم وفا لے کے میں نکلی تو ہوں گھر سے
ایسا کبھی نہ ہو کہ میں تھک جاؤں سفر سے
رستے بھی یہ مشکل ہیں کھٹن ہے یہ سفر بھی
اللہ کرے میں نہ پلٹ جاؤں کسی رہگزر سے
ہوتی ہے فقط عشق سے ہر کام کی تکمیل
آتی ہے یہ آواز میرے دل کے نگر سے
خوشبو میری خوشبو ہو ہر ایک رنگ میرا رنگ
ہر رنگ کو میں نقش کروں اپنے ہنر سے
ہمت سے ہے تسخیر فضائیں بھی ہوا بھی
مقبول دعائیں ہیں ارادوں کے اثر سے
ہوتا ہے نئے عزم سے ہر دن میرا طلوع
رستوں کا تعین ہے میرا نغمہ اذان سحر سے
Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?