Bazm e Urdu - The urdu poetry app

جو کچھ کر گزرنے کا ، سوچ لیتے ہیں

By: اخلاق احمد خان

جو کچھ کر گزرنے کا ، سوچ لیتے ہیں
وہ فلک سے ستارے بھی ، نوچ لیتے ہیں

سینہ حالات کا چِیر کر آگے نکلتے ہیں
چہرہ ناممکنات کا ، کھرونچ لیتے ہیں

کامیابی کی چَوٹیاں سر کرتے ہیں وہی
جو خود میں پنپتے ڈر کو ، دبوچ لیتے ہیں

اخلاق میں نے ایک مقام پر انہیں منجمد پایا
جو چلنے سے پہلے گرنے کاسوچ لیتے ہیں


Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?


Download on google play Download on appstore