Bazm e Urdu - The urdu poetry app

گلاب کے پھول۔۔۔

By: Tariq Iqbal Haavi

گلاب کے پھول
علامت ہیں محبت کی
وہ محبت جو ان سرخ گلابوں کو
دولہا دلہن کے استقبال پر
نچھاور کی جاتی ہے
یا ظاہر ہوتی ہے
محبوب کے محبوبہ کو تھما دینے سے
اور یا پھر۔۔۔
کسی کے بالوں میں انھیں سجا کے
گجرا بنا کے، ہاتھوں میں پہنا کے
یا تو کسی محبوب ہستی کی
قبر پر جاکے
آنکھوں میں آنسو
زبان قفل میں رکھتے ہوئے
سو گِلے شکوے دل میں رکھتے ہوئے
پیار بھرے انداز سے
بکھیرنے سے ظاہر ہوتی ہے
لیکن اس میں انسان کا کوئی کمال نہیں
کمال ہے
تو ان پھولوں کا
جو علامت ہیں
پیار کی، عشق کی، اور محبت کی


Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?


Download on google play Download on appstore