By: Maria Riaz
تیرے خیال کے عکس سے آنکھیں چرانے لگی ہوں
نئے سروپ سے یہ جادو چلانے لگی ہوں
گئی راتوں کے لحافوں سے
تیرے لمس کی گرمی سلگانے لگی ہوں
جدائی کی سخت دھوپ کی اب تم چھاؤں بن جاؤ
گھٹا بن جاؤ میں ساری تلخیاں برسانے لگی ھوں
برسات کی رات پھر آئی ہے دیکھو صنم
میں اس رات کو کاجل بنا کر سجانے لگی ہوں
Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?