Bazm e Urdu - The urdu poetry app

خوش نصیب

By: اسد جھنڈیر

 چہرے کا ان کے نظارہ مل گیا
زحے نصیب پر نور شرارا مل گیا

بیشتر نراش تھے زندگی سی اپنی
اب جینے کا راستہ دھارا مل گیا

دل کی گٹہری محبت سے بھر گئی
پھر سے محبت کا بھنڈارا مل گیا

تصدیق ہو گئی مہر وفا کی اپنے
جانب سے انکی جب اشارا مل گیا

مایوسئوں سے اپنی اکتا چکے تھے
اچھا ہوا جو قسمت کا ستارا مل گیا

وہ کیا ملا ہم کو جان مسیحا
رنج و الم سے اپنے چھٹکارا مل گیا

کب کے بھٹک رہے تھے دیار غیر میں
شکر ھے خدا کا کوئی سہارا مل گیا

خوش نصیب ہیں وہ لوگ جہان میں
جنکو پیار زندگی اسد دوبارہ مل گیا


Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?


Download on google play Download on appstore