By: اسد جھنڈیر
وہ جہاں ھے وہاں میں ہوں
مجھکو معلوم نہیں کہاں میں ہوں
ڈھونڈہنے والو مجھکو ڈہونڈہو کیونکر؟
کسی کے آنچل میں پنہاں میں ہوں
عشق کی راہ میں نہ بھٹکوں کیونکر؟
کہ منزل ہذاء سے گریزاں میں ہوں
یہ اچانک کا سامنا اس کا میرا
وہ اچمبے میں ھے حیراں میں ہوں
جرات اظہار کر بھی لوں مگر
کہاں اسکی ہستی کہاں میں ہوں
دل بے پناہ اسد چاھتا ھے اسے
یعنی اس پر حد قرباں میں ہوں
Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?