By: مرید باقر انصاری
پت جھڑ میں بہاروں کی فضا ڈُھونڈ رہا ہے
پاگل ہے جو دُنیا میں وَفا ڈُھونڈ رہا ہے
خُود اپنے ہی ہاتھوں سے وہ گھر اپنا جلا کر
اَب سر کو چُھپانے کی جگہ ڈُھونڈ رہا ہے
کل رات کو یہ شخص ضیاء بانٹ رہا تھا
کیوں دِن کے اُجالے میں دِیا ڈُھونڈ رہا ہے
شاید کے ابھی اُس پہ ذوال آیا ہوا ہے
جُگنُو جو اندھیرے میں ضیاء ڈُھونڈ رہا ہے
کہتے ہیں کہ ہر جاہ پہ موجُود خُدا ہے
یہ سُن کے وہ پتَّھر میں خُدا ڈُھونڈ رہا ہے
اُسکو تو کبھی مُجھسے محبت ہی نہیں تھی
کیوں آج وہ پھر میرا پتا ڈُھونڈ رہا ہے
کِس شہرِ مُنافِق میں یہ تُم آ گۓ باقرؔ
اِک دُوجے کی ہر شخص خطا ڈُھونڈ رہا ہے
Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?