Bazm e Urdu - The urdu poetry app

ہم جبر محبت سے گریزاں سے مچل کر

By: وشمہ خان وشمہ

ہم جبر محبت سے گریزاں سے مچل کر
زلفوں کی طرح تیری پریشاں سے نکل کر

اے عشق تری راہ میں ہم چل تو رہے ہیں
کچھ مرحلے ایسے ہیں جو آساں سے ہی حل کر

جلووں کے ترے ہم جو تماشائی رہے ہیں
سو جلوے ہوں نظروں میں تو حیراں عمل کر

اب تک میں وہیں پر ہوں جہاں سے میں چلی ہوں
آواز کی رفتار سے کیوں بھاگ ہے ڈھل کر

رکھتے ہو اگر آنکھ تو باہر سے نہ دیکھو
دیکھو مجھے اندر سے بہت سوچ سنبھل کر

اس طرح تجھے عشق کیا ہے کہ یہ دنیا
ہم ہجر کے رستوں کی ہوا دیکھ پگھل کر

انکار بھی کرنے کا بہانہ نہیں ملتا
اقرار بھی کرنے کا مزا دیکھ بدل کر

وشمہ نہیں پھر بھی مجھے اندیشہ ہے خود سے
ہستی مری کچھ شعبدۂ گل سے نکل کر


Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?


Download on google play Download on appstore