By: UA
کھلے ہیں پھول گلشن میں
کھلی کلیاں ہر آنگن میں
مہکتی ہیں سبھی گلیاں
جھوم اٹھی ہیں سبھی کلیاں
صبا بھی یہ پکار آئی
بہار آئی بہار آئی
ہر اک شے نے پکارا ہے
وہ دیکھو کیا نظارہ ہے
وہ ابھرا مہ انور ہے
آسماں بھی منور ہے
زمیں بھی جوش میں آئی
ہر طرف روشنی چھائی
وہ دیکھو کون آیا ہے
قریہ قریہ مسکایا ہے
زندگی مسکرائی ہے
زندگی مسکرائی ہے
برکتوں کی جھڑی لائی
رحمتوں کی گھڑی آئی
آقا تشریف لائے ہیں
رب کا پیغام لائے ہیں
رحمتیں ساتھ لائے ہیں
حضور پاک آئے ہیں
حضور پاک آئے ہیں
رحمتیں ساتھ لائے ہیں
مبارک دو مبارک لو
ہمیں سب کو مبارک ہو
آقا تشریف لائے ہیں
حضور پاک آئے ہیں
Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?