By: شفق
بات کرنی ہے تم سے
کچھ کہنا ہے
تمہارے دل میں مجھ رہنا ہے
رگوں میں خون کی طرح بہنا ہے
ہر پل سانس کے ساتھ چلنا ہے
تمہاری روح میں بسنا ہے
تم بھی میرا سایہ بن جاؤ
میری نس نس میں بس جاؤ
جسم ایک ہے مگر ایک جان بننا ہے
مجھے تمہارے ساتھ جینا
اور تمہارے ساتھ ہی مرنا ہے
انکار کی کوئ صورت نہیں
نہ کوی بہانہ سننا ہے
تم میری آواز بن جاؤ
مجھے تمہارے الفاظ بننا ہے
Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?