By: NEHAL GILL
دل میں آج بھی یہی گمان رہتا ہے
وہ مری خاطر ہی پریشان رہتا ہے
دی تو ہے اُس نے مجھے غمِ برسات
اُس کی نظروں میں طوفان رہتا ہے
جب سے وہ محبت کے دیئے بجھا کے گیا
پھر بھی اک روشنائی کا امکان رہتا ہے
جو چلا گیا رشتوں کی دوڑ توڑ کے
جیسے مری رگوں میں وہ بن کے جان رہتا ہے
اِک پھول کو چُرا کے اِک چور لے گیا
بے چارہ غم زدہ اُس کا باغبان رہتا ہے
اِک مسافر آیا اُس کے شہر سے کل
بتایا اُس نے وہ بھی اب مری طرح ویران رہتا ہے
جب تھا میں بے گھر اُس نے دل میں جگہ دی
ہر ستم بھول کے یاد یہی احسان رہتا ہے
مرے شہر سے اِک شخص کیا گیا نہال جی
سارے کا سارا شہر اب سنسان رہتا ہے
Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?