By: AHMAR HASSAN AHMAR
تیرے قدموں پہ سر جھکانے کے بعد
کتنا رویا میں مسکرانے کے بعد
مجھ کو اک پل میں آزما بیٹھا
بے وفائی کے گرُ سکھا نے کے بعد
آج پھر دل کو تیری یاد آئی
اپنے کچھ شعر گنگنانے کے بعد
آج پھر میں نے اک غزل لکھی
اپنے اشکوں میں ڈوب جانے کے بعد
رات بھر مانگتا رہا رب سے
اسکی چاہت میں اک زمانے کے بعد
یوں تو ہنستے نہیں ہو تم احمر
مسکراتے ہو زخم کھانے کے بعد
Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?