By: Mohsin Naqvi
متـاعِ شـــامِ سفر بستیوں میں چھوڑ آئـے
بجھے چراغ ہم اپنے گھروں میں چھوڑ آئے
بچھڑ کے تجھ سے چلے ہم تو اب کے یوں بھی ہوا
کہ تیری یــاد ۔ ۔ ۔ ۔ کہیں راستوں میں چھوڑ آئــــے
گھرے ہیں لشکر اعدا میں اور سوچتے ہیں
ہم اپنـــے تیر تو اپنی صفوں میں چھوڑ آئــے
ہمارے بعد بھی رونق رہے گی مقتل میں
ہم اہلِ دل کو بڑے حوصلوں میں چھوڑ آئے
سدا سکھی رہیں چہرے وہ ۔ ۔ ۔ ہم جنہیں محسن
بجھے گھروں کی کھلی کھڑکیوں میں چھوڑ آئے
Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?