By: NEHAL INAYAT GILL
جنت کی ہواؤں کو سلام کرتا ہوں
میں ٹھنڈی چھاؤں کو سلام کرتا ہوں
غم سہہ کے جو خوشیا ں دیتی ہیں
میں تمام ماؤں کو سلام کرتا ہوں
سلام کرتا ہوں میں اِن کی عظمت کو
میں اِن خداؤں کو سلام کرتا ہوں
بچو کو جن پناہوں میں یہ رکھتی ہیں
میں اِن پناہوں کو سلام کرتا ہوں
خدا بھی اِن کی ہنس کے مان لیتا ہے
میں اِن دعاؤں کو سلام کرتا ہوں
سر سدا بلند رکھے خدا اِن کا یارو
میں اِن پاؤں کو سلام کرتا ہوں
Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?