By: farah ejaz
میری باتوں کو دل پر مت لینا
تم مجھ پر کبھی اعتبار مت کرنا
کچھ خواب حقیقت میں تعبیر تک پہنچتے نہیں
فقط تخیل کی پروازی ہوں میں تیری
حقیقت میں کچھ بھی نہیں
میری منزل تو کچھ اور ہے
ایک سفر مسلسل لاحق ہے
زادِراہ فقط اپنا ہی دل ہے
اپنا ہی سایہ فقط ساتھ ہے
پیچھے کھائی آگے سمندر میرے
بھول بھلیاں سی زندگی میری
یہ ادھوری کہانی میری
انجام سے ایک دن دوچار بھی ہوگی ۔۔۔
Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?