By: M.ASGHAR MIRPURI
کبھی تیرتو کبھی تلوار ہیں تیری آنکھیں
سیدھا دل پہ کرتی وارہیں تیری آنکھیں
میں ان کی گہرائی میں ڈوبا رہتاہوں
میرےلیے منجھدھار ہیں تیری آنکھیں
تمیں کسی محافظ کی ضرورت نہیں
خودہی ایک ہتھیار ہیں تیری آنکھیں
انہیں میرےسوا کچھ نظرنہیں آتا
عشق میں گرفتارہیں تیری آنکھیں
سناہےجب سےمیری دیوانی ہوئی ہو
رات بھر رہتی بیدارہیں تیری آنکھیں
Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?