By: Ahsan Mirza
ناگ جب آستیں نے پالے ہیں
تیرہ تیرہ سب ہی اجالے ہیں
اب نہیں ڈر غیر کا مجھہ کو
عیب احبا ب نے اچھالے ہیں
ایسی ملت کا کیا کریں جن کی
آنکھہ پتھر کی، منہ میں چھالے ہیں
اب بھلا کیسے ہو مداوا کچھہ
کام کالے تھے، دل بھی کالے ہیں
ظلم سے، جبر یا سیاست سے
زیر ِ خنجر مزید بھا لے ہیں
ڈر بھلا کیوں کروں میں ظالم کا
حوصلے اب کے عرش والے ہیں
کچھ زباں کو نہیں لگام میری
میں نے اب بال و پر نکالے ہیں
یہ جنوں کا نہ شا خسانہ ہو
لوگ الزام مجھ پہ ڈالے ہیں
تھوڑی ہمت سے کام لو احسن
بعدِ شب سحر کے اجالے ہیں
Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?