By: Ahmad Faraz
تمام ماؤں کے ہونٹ پتھر ہیں
اور آنکھوں مین زخم ہیں
اوع دل تپکتے ہیں
رات کہتی ہے
ان کے بیٹوں کو
شب گئے
چند لشکری
ساتھ لے گئے تھے
تو اب تلک ان کی واپسی کی خبر نہیں ہے
نہ واپسی کا گمان رکھنا
ہوائیں سہمے ہوئے چراغوں سے کہہ گئی تھیں
کہ آنے والی رتوں کے آغاز تک
تمہارے نصیب میں روشنی کا کوئی سفر نہیں ہے
یہ مائیں پتھر بنی رہیں کی
اور ان کی آنسو جمے رہیں گے
اور ان کی آہیں تھمی رہیں گی
نہ جی سکیں گی
نہ مر سکیں کی
Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?