By: ماہی ناز
ذرا سا تغافل تیرا اس چمن میں کہیں چھین لے نہ تیرا چین سارا
کہیں سے بھی ڈھونڈیگا گر تو سکون کو نہیں مل سکیگا تجھے پھر کنارا
کبھی غفلتوں میں تھی راتیں گزاریں کبھی غفلتوں میں تھا ہر دن گزارا
تجھے یاد آیئنگے وہ سارے موقعے جنہیں تونے دنیا کی لذت پہ وارا
تجھے تیری اوقات سے گر غرض ہو تو معلوم کرلے ہے مٹی کا گارا
مگر تجھ کو مہلت گئی مل اگر تو تیرا رب ہی دیگا تجھے پھر سہارا
Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?