Bazm e Urdu - The urdu poetry app

تم تو چوہا ہو

By: Muhammad Anwer Annu

تم تو چوہا ہو انسانوں سے بھی وہ ایسا ہی نمٹتے ہیں
بغیر ٹکٹ سفر کرنے پر آسمانوں سے زمیں پر لا پھینکتے ہیں

شکر کرو کہ تم کو تو چھوڑ دیا بغیر سزا دیئے ہی چوہے
ہم انسانوں پر تو وہ کتے ہی چھوڑ دیا کرتے ہیں

یہ تو بتا دو کس کے ہو جہاز میں کیسے پہنچے تھے تم
ہم امریکی نہیں ہیں ورنہ پوچھتے القائدہ کے تو نہیں ہو تم

جہاز کی سیر فری میں کر کے آزاد بھی ہوگئے ہو تم
امریکیوں کے ہتھے چڑھتے تو دہشت کرد کہلاتے تم

اب نہ کرنا ایسی حرکت ورنہ بری طرح مارے جاؤ گے
ہم انسانوں کے چکر میں بلیوں کی خوراک بن جاؤ گے

آزاد رہو بلوں میں جاؤ تم اپنے
ہمارے بھروسے پر تو مارے جاؤ گے تم


Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?


Download on google play Download on appstore