By: Ishraq Jamal Ashar Chishiti
شوہر نے ٹالنے کے بہانے بنا دیئے
بیگم نے تیز مرچوں کے کھانے بنا دیئے
کمرے بنائے اس نے سبھی کے لیئے الگ
لیکن کبوتروں کے سے خانے بنا دیئے
لمحوں کے ہیر پھیر میں وہ لاجواب ہے
چند ساعتوں کے اس نے زمانے بنا دیئے
اک لاٹری کھلی تھی فقط دو ہزار کی
شہرت نے گویا اس کے خزانے بنا دیئے
گنتی کے چند لوگ جمع تھے یہاں مگر
اخبار نے ہزاروں گھرانے بنا دیئے
پُرزے نئے لگانے کا کہہ کر رقم تو لی
چالاک نے وہ پرزے پرانے بنا دیئے
چھوٹا سا ایک راز جو افشاں ہوا اشہر
لوگوں نے سن کے کیا کیا فسانے بنا دیئے
Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?