By: R.K Jazeb
بڑی خاموشی سے وہ میرے دل میں اتر آیا ھے
جیسے چپکے سے کوئی مہمان میرے گھر آیا ھے
دل کے دروازے پہ تھی دستک اسکے ہاتھوں کی
میں نے پہچانا کہ وہ پھر لوٹ کے ادھر آیا ھے
اسکی یادوں سے کنارا بھی نہ کر پائے تھے مگر
مجھ کو معلوم ھوا اب اک اور سفر آیا ھے
اسکے آنے سے ھواؤں نے تھا یہ پیغام دیا
رات مہکی ھے کہ بہاروں کا نگر آیا ھے
Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?