Bazm e Urdu - The urdu poetry app

کیا ہو گا

By: Taj Rasul Tahir

اس سے بڑھ کر عذاب کیا ہو گا
اور یوم حساب کیا ہو گا

سانس لینا محال ہو ہی چکا
حال اس سے خراب کیا ہو گا

جنس نایاب ہے بازار اندر
کھانا پینا جناب کیا ہو گا

چھا گئے آپ پر ذخیرہ اندوز
میرے حاکم جواب کیا ہو گا

میرے کھیتوں کی سبزیاں ناپید
خود کفالت کا خواب کیا ہو گا

قرض لیتے ہو بیچ کر ہم کو
ہم میں پھر انقلاب کیا ہو گا

علم و حکمت عطاء مغرب ہے
اس میں اپنا نصاب کیا ہو گا

عزت نفس جب نہیں طاہر!
فخر , عزت مآب کیا ہو گا


Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?


Download on google play Download on appstore