Bazm e Urdu - The urdu poetry app

نہیں ہونے دیتا

By: Syed Amiruddin Amir

خود ستائی کو میں قادر نہیں ہونے دیتا
اپنی خوبی کبھی ظاہر نہیں ہونے دیتا

آپ قسطوں میں عطا کرتے ہیں جو غم مجھ کو
میرے افسانے کو آخر نہیں ہونے دیتا

کس قدر ظرف کا حامل ہے جو اپنے غم کو
اپنے چہرے سے بھی ظاہر نہیں ہونے دیتا

زندہ ہوتا اگر اس دور کے انساں کا ضمیر
دل بے تاب کو شاطر نہیں ہونے دیتا

مجھ سے اچھا نہیں شاعر کوئی دنیا میں امیر
یہ تصور مجھے شاعر نہیں ہونے دیتا


Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?


Download on google play Download on appstore