By: Aslam Jalali
ہجوم دیکھ کر سند رہبری دیدی گئی انہیں
اٹھنے لگی ہر گھرسے جواں میت تو معلوم ہوا
ساحلوں پرلوگ محل بنا تے رہے شوق سے
پانی دریا کا پہنچا سمندر تک تو معلوم ہوا
بچوں نے چھین لی منصفی سر پرستوںسے
ختم ہوگئی گھر کی ہر برکت تو معلوم ہوا
پزیرائی ہونے لگی اغیار کی تہذیبوں کی
بزرگ ہونے لگے رخصت تو معلوم ہوا
شہروں میں جاکر کہلانے تو لگے معزز شہر
سوکھنےلگے گائوں کے درخت تو معلوم ہوا
معیار بدل گئے سب خاندانوں کوپرکھنے کے
پھیل گئی گھر گھر جب نفرت تو معلوم ہوا
کھل گئے ہیں دروازے کم ظرفوں کے لئے
لٹنے لگی جب پرکھوں کی وراثت تو معلوم ہوا
Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?