By: NEHAL INAYAT GILL
نہ پریشان سے اُداس رہا کرو
نہ رنج و الم کے پاس رہا کرو
سندر چشم میں اشکوں کا میلہ کیوں
میرے ہوتے ہوئے دل ترا اکیلا کیوں
کس غم نے ستایا میری جان کو
کس غم نے رُلایا میری جان کو
خدا کیلئے بولو ، بولو ، بولو جاناں
بھید اُداسیوں کے کھولو ، کھولو جاناں
مجھ سے تُو مُڑجھایا ہوا دیکھا نہیں جاتا
بس تری خاموشی کا ستم سہا نہیں جاتا
دل و جان تری میری امانت ہے دیکھو
تری مسکان میری ضرورت ہے دیکھو
پاس آؤ میری اور سینے سے لگ جاؤ
پھر نہالؔ کو اُداسیوں کا تُم قصہ سُناؤ
Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?