By: azharm
پھر کسی وقت پر اُٹھا رکھو
آرزوئیں مگر بچا رکھو
حاجتوں کا پتہ نہیں ہوتا
کوئی تو راستہ کھُلا رکھو
مبتلا ہو گئے محبت میں
بس کہ لازم ہے اب دوا رکھو
اپنی رنگت سُفید کھو دے گا
اس کو ہر رنگ سے جُدا رکھو
وہ اسی راستے سے آئے گا
پھول رکھو تو جابجا رکھو
جب بھی آئے ہو کام سے آئے
اک ملاقات بے وجہ رکھو رکھو
دل ہے اظہر صنم کدہ تو نہیں
بُت نکالو، وہاں خُدا رکھو
Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?