By: M.ASGHAR MIRPURI
دل میں کوئی نہیں ارمان پھر بھی جی رہے ہیں
دنیا میں جینا نہیں آسان پھر بھی جی رہےہیں
ایسے جینے کو کون بھلا جینا کہہ سکتا ہے
جسم میں نہیں ہے جان پھربھی جی رہے ہیں
زندگی کا ہر راستہ ہے دشت جیسا بیاباں
تنہا جینا نہیں آسان پھر بھی جی رہے ہیں
سونی پڑی ہیں دکھی دل کی ویران گلیاں
آتا نہیں کوئی مہمان پھر بھی جی رہے ہیں
Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?