By: ابو من
جب تک تم تھے دل میں محبت رہتی تھی
خوشی ہر سو تھی اک راحت رہتی تھی
جب بھی نظروں میں ہوتی تیری صورت
اس لمحہ ہی بہتر حالت رہتی تھی
یہ خفگی کیسی تھی ناراضی کیسی ؟
تم سے پوچھوں دل کو حسرت رہتی تھی
دل کا موسم درست نہ رہتا جب بھی
دل کے اندر اکثر وحشت رہتی تھی
تم رہتی تھی جب تک میرے گھر میں من
ہر شے سے رشتہ تھا محبت رہتی تھی
Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?