By: Mubeen Nisar
منتظر ہے ستاروں بھری رات تیری
ستارے کبھی چمکتے کبھی ٹوٹتے ہیں
انتظار سے بوجھل آنکھوں کے
جانے کتنے خواب ٹوٹتے ہیں
بانسری کے سر جیسےآواز تیری
نغموں کے قافلے کانوں میں رکتے ہیں
انتظار کے لمحے اسقدر طویل
جیسے حشر میں دن گزرتے ہیں
رات بڑھ رہی ہے صبح کی جانب
نیند کے قافلےاب آنکھوں میں اترتے ہیں
Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?