By: Dr. Humera Islam
بم تمہیں یہ بھی کر دکھائیں گے
آگ پانی میں جا لگائیں گے
نیند جو دیر تک نہ آئے گی
ساتھ اپنے تمہیں جگائیں گے
آپ آئیں خواہ محرم ہو
عید اُس دن کو ہم منائیں گے
رات پھر خواب میں تمہیں دیکھا
صبح جاکر انہیں بتائیں گے
بادِ صبا چراغ بجھاتی چلی گئی
دل کے ٹکڑوں کو اب جلائیں گے
زہر بھی خوشدلی سے کھا لیں گے
شرط ہے آپ خود کھلائیں گے
وعدہ آنے کا کر لیا ہے تو
ایک نہ ایک دن تو آئیں گے
دم نکل جائے گا میرا اس دَم
آپ کو جو قریب پائیں گے
Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?