By: NEHAL GILL
کبھی جو برسات ہوئی تو یاد تم آ ئے
چاندنی رات ہوئی تو یاد تم آئے
برسوں سے بچھڑے دو پنچی ملے شاخ پے
دونوں کی ملاقات ہوئی تو یاد تم آئے
دوستوں کے در میان اکثر تیرا ذکر کیا
کل پھر تیری بات ہوئی تو یاد تم آئے
ملے تھے جب تم نے گرتے گرتے سنبھالاں مجھے
پھر سے ٹھوکر کھائی تو یاد تم آئے
میں اکثر تیرے نام پے شعر لکھتا تھا
محفل میں غزل سنائی تو یاد تم آئے
سانسوں کی کومل ڈوری باندھی تم سے نہا ل نے
آج سانس رُکنے پے آئی تو یاد تم آئے
Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?